28 جون 2011 - 19:30

لاہور…پنجاب کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات ہونے والی بارش جہاں موسم میں خوشگوار تبدیلی کا باعث بنی وہیں چھتیں گرنے کے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے تین اور ساہیوال میں چار افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ابنا: پنجاب کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش سے ایک طرف تو موسم خوشگوار ہو گیا تاہم بعض جگہوں پر چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ لاہور کے علاقے نین سکھ فیروزوالہ میں تیز بارش سے ٹرک اڈے کی چھت گر گئی۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو حکام نے تین لاشیں نکال لیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے۔ روہی نالہ کے قریب مکان کی چھت گرنے سے چار بچے زخمی ہو گئے۔ والٹن میں بھی موسلادھار بارش سے مکان کی چھت گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ادھر ساہیوال کے علاقے دستگیر کالونی میں ایک مکان کی چھت تیز بارش برداشت نہ کر سکی اور زمین بوس ہوگئی۔ ملبے تلے دب کر چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویڑن میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت